افغانستان کے اکثر علاقوں پر طالبان کے قبضے کے بعد افراتفری کا ماحول ہے، ایسے میں بھارت میں مقیم وہ لوگ جن کے رشتےدار افغانستان اور پاکستان میں مقیم ہیں وہ کیا سوچتے ہیں۔
ممبئی میں افغانی پشتو پٹھانوں کی تعداد خاصی ہے۔ ممبئی میں مقیم یعقوب خان کے آباؤ اجداد نے افغانستان اور پاکستان سے ہجرت کر کے بھارت کا رخ کیا اور یہیں کے ہو کر رہ گئے۔
یعقوب خان کہتے ہیں کہ آج بھی رشتے داروں سے تعلقات ہیں گاہے بگاہے وہ ملتے رہتے ہیں۔