اردو

urdu

ETV Bharat / city

انصاف کےلیے خواتین کا کینڈل مارچ - انصاف کےلیے خواتین کا کینڈل مارچ

خاتون ڈاکٹر کی جنسی زیادتی اور قتل کے بعد مرکزی حکومت کے "بیٹی بچاو بیٹی پڑھاو" کا نعرہ صرف ایک جملہ معلوم ہوتا ہے۔

women candle march protest in Malegaon
خواتین کا کینڈل مارچ

By

Published : Dec 4, 2019, 4:56 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں حیدرآبار کی ڈاکٹر خاتون کی جنسی زیادتی اور قتل معاملہ پر سابق مئیر طاہرہ شیخ رشید کی قیادت میں خواتین نے قدوائی روڈ سے لیکر شہیدوں کی یادگار اور امبیڈکر کے مجسمے تک کینڈل مارچ نکالا گیا۔

مالیگاؤں کی سابق میئر طاہرہ شیخ رشید نے کہا کہ تلنگانہ میں ٹی آر ایس اور ایم آئی ایم کی حکومت ہے لیکن مجلس کے قائدین اور اراکین اسمبلی نے اس معاملہ پر آواز بلند نہیں کی۔

انصاف کےلیے خواتین کا کینڈل مارچ

موصوفہ نے مفتی محمد اسماعیل قاسمی کی بھی مذمت کی اور کہا کہ انھوں نے بھی اس معاملہ کو نظر انداز کیا۔

بھارت میں خواتین پر ہو رہے ہر طرح کے ظلم کے خلاف کانگریس مہیلا سمیتی آواز حق بلند کرتی رہے گی۔

خاتون ڈاکٹر کو انصاف نہیں ملا تو شہر کی خواتین آئندہ دنوں میں روڈ پر آکر ایک بڑے پیمانے پر احتجاج درج کراے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details