اردو

urdu

ETV Bharat / city

مہاراشٹر: لاک ڈاون میں راحت دینے کا اشارہ - مہاراشٹر

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ 'ہم احتیاط اور صبر کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔'

uddhav
uddhav

By

Published : May 1, 2020, 4:58 PM IST

انہوں نے کہا کہ 'حکومت ریاست کے مخصوص علاقوں کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد لاک ڈاون میں 3 مئی کے بعد راحت دے گی۔'

ٹھاکرے نے کہا کہ 'ہم 3 مئی کے بعد یقینی طور پر لاک ڈاون میں راحت دیں گے لیکن احتیاط برتیں اور تعاون کریں، ورنہ ہم نے گزشتہ چند روز میں جو حاصل کیا ہے وہ سب ہم کھو دیں گے لہذا ہم صبر اور احتیاط کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔'

انہوں نے کہا کہ 'میں لوگوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ اس سے خوفزدہ نہ ہوں۔ اس میں صرف صحیح وقت پر علاج شروع کرنا ہے۔ گزشتہ چند روز میں نوزائیدہ سے لے کر 83 برس کے بزرگ اس بیماری سے صحتیاب ہوئے ہیں۔ جو لوگ وینٹیلیٹر پر ہیں ان کی صحت بھی بہتر ہو رہی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے 3 مئی تک لاک ڈاون کیا گیا ہے۔ ملک میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کے کیسز مہاراشٹر میں ہیں۔ ریاست میں کل مریضوں کی تعداد 10498 ہو گئی ہے۔'

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 'لاک ڈاون 'سرکٹ بریکر' کے طور پر کام کر رہا ہے۔ ہاں، کیسز بڑھ رہے ہیں لیکن ان میں سے زیادہ تر کیسز رابطے میں آنے سے ہیں۔ ان میں سے کئی لوگ پہلے سے ہی قرنطینہ میں ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 75 سے 80 فیصد کیسز ایسے ہیں، جن میں کوئی علامات دکھائی نہیں دی ہے۔ ہم انہیں بھی قرنطینہ میں رکھ رہے ہیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details