اردو

urdu

ETV Bharat / city

مالیگاؤں کے شاہین باغ میں وامن مشرام کا خواتین سے خطاب

بھارت کے دارالحکومت دہلی کے شاہین باغ کی طرز پر ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں بھی خواتین گزشتہ 55 روز سے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں۔ بام سیف کے قومی صدر و معروف سماجی کارکن وامن مشرام نے بروز پیر کی رات مالیگاؤں میں بنے شاہین باغ میں خواتین سے خطاب کیا اور ان کی ستائش کی۔

Waman Meshram addresses women at Shaheen Bagh in Malegaon
مالیگاؤں کے شاہین باغ میں وامن مشرام نے خواتین سے خطاب

By

Published : Mar 17, 2020, 7:56 AM IST

موصوف نے اس موقع پر سی اے اے، این آر سی، این پی آر، ای وی ایم اور دیگر سلگتے موضوعات پر رہنمائی کی۔ وامن مشرام نے کہا کہ ہم پورے بھارت میں موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے خلاف عوامی بیداری پیدا کر رہے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ سی اے اے اور این آر سی کورونا وائرس سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔

مالیگاؤں کے شاہین باغ میں وامن مشرام نے خواتین سے خطاب

واضح رہے وامن مشرام کا ایک بڑے پیمانے پر احتجاجی جلسہ مالیگاؤں میں تھا۔ جسے کورونا وائرس اور حکومت کے حکم کے مطابق ملتوی کر دیا گیا لیکن وامن مشرام نے مالیگاؤں شہر کا دورہ کیا۔ انھوں نے شاہین باغ مالیگاؤں سے خطاب کیا اور دوپہر میں پریس کانفرینس میں میڈیا سے بات چیت بھی کی۔

مالیگاؤں کا شاہین باغ

راشٹریہ مسلم مورچہ کی جانب سے وامن مشرام کو مالیگاؤں مدعو کیا گیا تھا۔ راشٹریہ مسلم مورچہ کے قومی صدر مولانا عبدالحمید ازہری، مقامی صدر حاجی یوسف الیاس، کل جماعتی تنظیم کے رکن صوفی غلام رسول قادری اور دیگر ملی سماجی شخصیات کی جانب سے موصوف کا استقبال بھی کیا گیا۔

مالیگاؤں میں خواتین

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details