بالی ووڈ کے معروف اداکار رشی کپور کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں گزشتہ شب ممبئی کے ایچ این ریلائنس اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
67 سالہ اداکار کو سانس لینے میں تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
واضح ہو کہ رشی کپور کو 2018 میں کینسر میں مبتلا ہونے کا پتہ چلا تھا جس کے بعد انہوں نے تقریباً ایک سال تک امریکہ کے نيويارک میں رہ کر اپنا علاج کرایا تھا۔ وہ صحت یاب ہونے کے بعد گذشتہ سال وطن واپس لوٹے تھے۔