ریاست مہاراشٹر میں شیوسینا کے رکن دیواکر راوتے نے قانون ساز کونسل میں ایک قرار داد پیش کی اور مطالبہ کیا کہ ریاستی اور مرکزی حکومت کی تقاریب کے آغاز اور اختتام پر وندے ماترم کو گایا جانا لازمی قرار دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح سے قومی ترانہ 'جن گن من' ہر سرکاری تقاریب میں گانا لازمی ہے۔ اسی طرح سے وندے ماترم کو گائے جانے کا اہتمام لازمی قرار دیا جائے۔
سرکاری تقاریب میں وندے ماترم بھی گایا جائے جب یہ قرار داد پیش کی گئی تو اس وقت ایوان میں وزیر سیاحت ادتیہ ٹھاکرے بھی موجود تھے، اس قرار داد کے بعد انہوں نے کہا کہ چونکہ یہ معاملہ مرکزی حکومت کے دائرہ اختیار میں ہے۔ اس لیے مرکزی حکومت کا کام ہے لہٰذا ریاستی حکومت اس معاملے پر آزادانہ طور پر کوئی فیصلہ نہیں کرسکتی البتہ مرکز سے ریاستی حکومت سے اس ضمن میں کارروائی کرنے کی سفارش کرسکتی ہے۔
یو این آئی