اردو

urdu

By

Published : Mar 27, 2020, 9:24 PM IST

ETV Bharat / city

بے موسم بارش سے فصلیں تباہ

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں بارش کے سبب فصلیں تباہ ہوگئیں۔

useasonal rain destroy crops in aurangabad
بےموسم بارش سے فصلیں تباہ

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں بارش کے سبب فصلیں تباہ ہوگئیں۔

بےموسم بارش سے فصلیں تباہ

غیر موسمی بارش کے بعد اورنگ آباد کے بہت سارے دیہاتوں میں ربیع کی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔ کسانوں کے مطابق گیہوں کی فصل تیار ہو گئی تھی۔ بس اُس کی کٹائی باقی تھی لیکن اچانک بارش کی وجہ سے گیہوں کی پوری فصل تباہ ہوگئی ہے۔

کسانوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف کورونا وائرس کی وبا سے وہ پریشان ہیں تو دوسری طرف بے موسم بارش نے کمر توڑ دی ہے۔ مراٹھواڑہ کے کسانوں کی کھڑی فصلیں برباد ہوچکی ہیں۔

کسان رہنما جیاجی راؤ سوریاونشی نے کہا کہ پچھلے 2 دن سے بے موسم بارش ہو رہی ہے جس کی وجہ ربیع کی فصل جو تیار ہو گئی تھی وہ اب خراب ہوچکی ہے۔

گیہوں، چنا، گنّا، موسمبي ، انگور ، اور آم کی فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔

بارش کے ساتھ ساتھ کہیں جگہ برفباری بھی ہوئی ہے کسان نیتا نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ مراٹھواڑہ کا مشہور کیسر آم بھی اس برس کم ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ غیر موسمی بارش کی وجہ آم کے چھوٹے چھوٹے پھل بھی ٹوٹ کر گر گئے۔کسان رہنما نے کہا کورونا وائرس کی وجہ پہلے سے تیار پھل فروخت کے لئے نہیں جا رہے ہیں۔اور اب کسانوں کی فصل تباہ ہو رہی ہے جس کی وجہ سے کسانوں کو بے حد نقصان ہورہا ہے۔

کسانوں نے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے سے مطالبہ کیا کہ کسانوں کو اس پریشانی سے باہر نکالیں اور کسانوں کی مدد کریں۔اس موقع پرانھوں نے مطالبہ کیا کہ مرکزاور ریاستی حکومت کسانوں کی مدد کرے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details