گورکھپور بی آر ڈی ہسپتال معاملے پر بے قصور پائے گئے مشہور ڈاکٹر کفیل کو بیتی رات یو پی ایس ٹی ایف نے ممبئی سے گرفتار کیا ہے ۔
ڈاکٹر کفیل پر الزام ہے کہ انہوں نے علیگڑھ میں سی اے اے مخالف احتجاج کے دوران اشتعال انگیز بیان دیا تھا ، جس کے تحت مقامی پولیس تھانے میں ان کے خلاف معاملہ درج کیا گیا تھا۔
اطلاع کے مطابق ڈاکٹر کفیل ممبئی میں سی اے اے کے خلاف ہورہے احتجاج میں حصہ لینے پہنچے تھے، احتجاج میں شامل ہونے کے الزام میں یو پی ایس ٹی ایف نے انھیں گرفتار کر لیا۔
ان کی گرفتاری کے بعد انھیں ٹرانزٹ ریمانڈ کے لئےکورٹ میں پیش کیا جہاں انکے وکیل نے یو پی ایس ٹی ایف کے حوالے نہ کرنے کی مانگ کی لیکن کورٹ نے اس مانگ کو ٹھکراتے ہوئےکفیل کو انکے حوالے کیا۔