مرکزی وزیر راؤ صاحب دانوے نے کانگریس پارٹی کی شدید نکتہ چینی کی، وہیں انہوں نے راہل گاندھی کو ’’بیل‘‘ اور ’’سانڈ‘‘ سے تعبیر کرکے ان کی تذلیل کی۔ مرکزی وزیر نے ان باتوں کا اظہار ریاست مہاراشٹر کے بدناپور، جالنہ میں جان آشیرواد یاترا کے موقع پر خطاب کے دوران کیا۔
راؤ صاحب دانوے نے راہل گاندھی کو ایک بیل سے تعبیر کیا اور کہا کہ ’’بھگوان کے نام پر جو بیل دان دیا جاتا ہے وہ بیل کسی کام کا نہیں رہتا ہے چاہے وہ دوسروں کے کھیتوں میں ہی کیوں نہ گھس جائے پھر بھی لوگ اسے کچھ نہیں کرتے۔‘‘