اردو

urdu

ETV Bharat / city

شیوسینا نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے - شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے

ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ بی جے پی کی جانب سے مختلف قسم کی پیشکش جاری ہیں،لیکن شیوسینا نے کانگریس اور این سی پی کیساتھ چلنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

شیوسینا نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے

By

Published : Nov 12, 2019, 11:52 PM IST

شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ بی جے پی اب تک شیوسینا سے دستبردار نہیں ہوئی ہے اور غیر سرکاری طور پر اس کے ذرائع رابطہ کررہے ہیں تاکہ مہاراشٹر میں حکومت تشکیل دی جائے۔
ادھو ٹھاکرے نے مزیدکہاکہ بی جے پی کی جانب سے مختلف قسم کی پیشکش جاری ہیں،لیکن شیوسینا نے کانگریس اور این سی پی کیساتھ چلنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ آج شام ریاست میں صدر راج نافذ ہونے کے فوراً بعد شیوسینا نے سپریم کورٹ سے رجوع کیاہے اور سبھی نے صدر راج کی مذمت کی ہے۔

ادھو ٹھاکرے کے بیان کی تصدیق کے بعد بی جے پی لیڈر نارائن رانے کے مطابق انہوں نے لیڈرشپ سے درخواست کی کہ وہ اس سلسلہ میں امکانات پر غور کریں اور شیوسینا کیساتھ اتحاد کی راہیں تلاش کرے تا کہ حکومت تشکیل کی جاسکے۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں 288 میں سے 145 نشستوں کی اکثریت کی ضرورت ہے'میں نہیں سمجھتا ہوں کہ شیوسینا،کانگریس اور این سی پی کیساتھ جائے گی، انہوں نے شیوسیناکو اپنے مقصد کےلیے استعمال کیا ہے، واضح رہے کہ شیوسینانے گزشتہ روز این ڈی اے کے ساتھ اتحاد ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، اور مرکزی وزیر اروند ساونت نے کابینہ سے استعفیٰ دے دیا تھا، کیونکہ این سی پی نے یہ شرط پیش کی تھی۔

دریں اثناءمہاراشٹرمیں سیاسی ڈرامے کے دوران دوردرشن نے یہ خبر دی ہے کہ ریاست میں گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے صدر راج کی سفارش کردی ہے، جس کی وجہ سے سیاسی ہلچل تیز ہوگئی ہے، شیوسینا نے عدالت جانے کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں: 'دفعہ 370 نے عسکریت پسندوں اور علیحدگی پسندوں کی مدد کی'

ادھوٹھاکرے نے کانگریس لیڈرکپیل سبل سے رابطہ کیا ہے حالانکہ این سی پی کو آج شام تک کا وقت دیا گیا ہے۔راج بھون ذرائع نے اس کی تردید کی ہے، لیکن خبر ہے کہ مرکزی کابینہ نے صدر راج کی سفارش کردی ہے اور شیوسینا نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details