کانگریس پارٹی کا الزام ہے کہ یہ موتیں گندگی کی وجہ سے ہوئی ہیں۔ کانگریس کا الزام ہے کہ شہر بھر میں جگہ-جگہ برسات کے پانی، کچروں کے انبار ہونے سے بیماریا پھیل رہی ہیں۔
ان دونوں خواتین کی اموات کانگریس نے سخت احتجاج کرتے ہوئے انتطامیہ پر لاپرواہی برتنے کا الزام عائد کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دیوری پاڑی کوسہ میں رہنے والی دانستہ ادریس خان کی گذشتہ کچھ دنوں سے طبیعت خراب تھی۔ انہیں بخار، زکام جیسی تکلیف تھی۔ مختلف ڈاکٹروں سے دوا لینے کے بعد انھیں رحمانیہ ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکڑوں نے کسی بڑے یا سرکاری ہسپتال لے جانے کا مشورہ دیا۔
دانستہ کے شوہر نے بتایا کہ اس کے بعد انھیں کلوا اور پھر ممبئی کے کے ای ایم ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کے ٹیسٹ میں سوائن فلو مثبت پایا گیا۔ علاج چل رہا تھا کہ جمعہ کی شب دانستہ کا ہسپتال میں ہی انتقال ہو گیا۔
اس خبر سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی دانستہ کے شوہر نے بتایا کہ اس کی اہلیہ سے قبل ان کا دس ماہ کا بیٹا سردی بخار میں مبتلا تھا اور اس کے بعد ان کی اہلیہ کو بخار لاحق ہو گیا۔ لیکن ابتداء میں ایسا نہیں لگا کہ انھیں سوائن فلو یا کوئی بڑی بیماری ہے۔