اردو

urdu

ETV Bharat / city

ٹریفک پولیس کی مارپیٹ میں نوجوان زخمی - ٹریفک پولیس بربریت، نوجوان زخمی

ممبرا میں مقامی عوام کے مطابق ٹریفک پولیس تفتیش کے بہانے مسلم نوجوانوں کو پریشان و ہراساں کر رہی ہے اور انکی بربریت کی وجہ سے ایک نوجوان شدید طور سے زخمی ہوگیا ہے۔

ٹریفک پولیس بربریت، نوجوان زخمی

By

Published : Aug 28, 2019, 11:10 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 4:14 PM IST


مہاراشٹر کے دار الحکومت ممبئی سے متصل مسلم اکثریتی علاقے ممبرا میں مقامی عوام کے مطابق ٹریفک پولیس کی تفتیش کے بہانے مسلم نوجوانوں کو زبردست ہراساں کررہی ہے۔

ابھی چند دن قبل ممبرا ٹریفک پولیس کی زیادتی کے سبب تین مسلم نوجوان گرفتار کیے گئے تھے اور آج ٹریفک انچارج پر ایک موٹر سائیکل سوار کی پٹائی کرنے کا الزام لگایا گیا ہے.

پولیس کی پٹائی کے بعد نوجوان شدید طور سے زخمی ہوگیا جس کی وجہ سے نوجوان کو علاج کے لیے تھانے سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے.


ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ممبرا شہر کے ٹریفک پولیس کے سینیئر پولیس انسپکٹر لمبھاتے دبنگ فلم کی طرح اپنا رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں دستاویز کی تفتیش کے بہانے نوجوانوں کو ذدوکوب کرنے کے سنگین الزامات ان پر لگتے رہے ہے.

بدھ کو کاروائی کے دوران بھیونڈی شہر کے سمیر نامی نوجوان پر لاٹھی سے اتنا زدکوب کیا گیا کہ اسکی ناک فریکچر ہوگئی ہے. اسے زخمی حالت میں کلوا کے شیواجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے.

جہاں وہ زیرِ علاج ہے. پولیس کی اس کارکردگی کو لیکر مسلم حلقوں میں زبردست ناراضگی ہے. کیونکہ آئے دن ٹریفک انچارج اور اہلکار نوجوانوں، بزرگوں اور علماء دین کے ساتھ ساتھ گالی گلوچ کرنے کے انتہائی سنگین معاملات سامنے آرہے ہیں۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 4:14 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details