مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں تہواروں کے ایام میں ٹریفک کا نظام بالکل درہم برہم نظر آتا ہے۔ کیونکہ شہر میں بڑھتی آبادی کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل و دیگر سواریوں کی تعداد میں بھی کافی اضافہ ہوتا ہے۔ خاص طور پر ندی کے اس پار نہ ہی کوئی ٹریفک سگنل نصب ہے اور نہ ہی محکمہ ٹریفک اس جانب کوئی توجہ دے رہا ہے۔
مالیگاؤں: رمضان المبارک کے پیش نظر ٹریفک نظام میں درستگی کی ضرورت - مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں
مسلمانوں کا مقدس مہینہ رمضان المبارک اب بس چند دن ہی دور ہے۔ مسلمان اس ماہ مقدس کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
اس تعلق سے جنتادل سیکولر کے جنرل سیکرٹری مستقیم ڈگنیٹی نے بتایا کہ 'انہوں نے محکمہ ٹریفک سے مطالبہ کیا ہے کہ ماہ رمضان میں شہر کے مصروف ترین علاقوں میں ٹریفک پوائنٹ بنایا جائے اور ٹریفک پولیس بھی تعینات کی جائے۔
شہر کا سب سے مصروف ترین علاقہ قدوائی روڈ و محمد علی روڈ ہے جہاں سے اہالیان شہر کی بڑی تعداد ماہ رمضان کی خریداری و تیاری کرتی ہے۔ انجمن چوک شہر کی وہ واحد جگہ ہے جہاں خواتین کے زیبائش و آرائش کے تمام سامان بہ آسانی سے ملتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ماہ رمضان کے ایام میں ان راستوں سے تمام سواریوں کی آمد و رفت کو روکنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے لیکن محکمہ ٹریفک اس جانب لاپروائی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔