اردو

urdu

ETV Bharat / city

مہاراشٹر: تین ماہ کا راشن مفت دینے کا فیصلہ - مہاراشٹر: تین ماہ کا راشن مفت دینے کا فیصلہ

مہاراشٹر کابینہ نے کورونا وائرس کی مہلک وبا کے پیش نظر ریاست کے لاکھوں کیسری (اورینج) رنگ کے راشن کارڈ ہولڈرز کو تین ماہ (اپریل تا جون) تک مفت راشن دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

uddhav thackeray
uddhav thackeray

By

Published : Apr 7, 2020, 11:28 PM IST

وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کی قیادت میں آج کابینہ کی میٹنگ ان کی سرکاری رہائش گاہ ورشا میں ہوئی جس میں متعدد وزرا موجود تھے، البتہ کئی وزرا نے بذریعہ ویڈیو کانفرنس اس میٹنگ میں شرکت کی۔

وزیر صحت راجیش ٹوپے نے بتایا کہ 'حکومت نے دو ماہ کا راشن مفت دینے کا فیصلہ کیا ہے نیز اس سلسلے میں سوشل ورکرز اور مخیر حضرات کو آگے آنا چاہیے تاکہ اس سرکاری اسکیم کا نفاذ اچھی طرح سے عمل میں لایا جا سکے۔'

کابینہ کے فیصلے کے مطابق دس روپے میں ملنے والی شیو بھوجن تھالی جو اب پانچ روپے میں دستیاب ہو رہی ہے، وہ شہری علاقوں کے علاوہ ریاست کے تمام تعلقہ سطح پر دستیاب ہو گی۔'

کابینہ کی میٹنگ میں کورونا وائرس کی مہلک وبا پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ مہاراشٹر میں اب تک 198 کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جبکہ 25 افراد کی موت ہو چکی ہے-

آج ریاست میں مزید 32 نئے معاملات کا اندراج ہوا ہے جس میں ممبئی سے 10، سانگلی سے ایک، پمپری چنچوڑ سے چار، احمد نگر سے تین، بلڈھانہ سے دو، تھانہ سے ایک اور ناگپور سے دو معاملے شامل ہیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details