اردو

urdu

By

Published : Dec 23, 2019, 7:56 PM IST

ETV Bharat / city

ممبئی: ڈرینیج میں دم گھٹنے سے ملازمین ہلاک

ونڈی میں ایک نجی عمارت کے ڈرینیج کی صفائی کرنے کے لیے تین ملازم اترے تھے لیکن ان کی دم گھٹنے سے موت ہو گئی۔ یہ واقعہ دوپہر میں تقریباً بارہ بجے پیش آیا۔

three empolyes dead in drange
ممبئی: ڈرینیج میں دم گھٹنے سے ملازمین ہلاک

ممبئی کے گونڈی مشرق علاقے میں سیفٹی ٹینک کی صفائی کرتے وقت تین ملازمین کی دم گھٹنے سے موت ہو گئی۔

اطلاعات کے مطابق گونڈی میں ایک نجی عمارت کے ڈرینیج کی صفائی کرنے کے لیے تین ملازم اترے تھے لیکن ان کی دم گھٹنے سے موت ہو گئی۔

یہ واقعہ دوپہر میں تقریباً بارہ بجے پیش آیا۔

موریہ عمارت کے ڈرینیج کی صفائی کرنے کے لیے ایک ملازم اترا تھا۔ گٹر میں آکسیجن کم ہونے کی وجہ سے اسے چکر آ گیا۔ اس ملازم کو دیکھنے کے لیے مزید دو ملازم گٹر میں اترے مگر انہیں بھی چکر آ گیا اور وہ بھی گٹر میں گر گئے۔

اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ عملہ اور گونڈی پولیس جائے واقعہ پر پہنچی۔ ان تینوں ملازمین کو گٹر سے باہر نکال کر شتابدی میونسپل اسپتال علاج کے لیے پہنچایا گیا لیکن ڈاکٹر نے ان ملازمین کی موت کی تصدیق کر دی۔

مزید پڑھیں: پلاسٹک کے کچرے سے ایندھن تیار

ان میں سے صرف ایک ہی ملازم کی شناخت ہو سکی ہے جبکہ دیگر ملازمین کی شناخت اب تک نہیں ہو سکی ہے۔ یہ پرائیویٹ لیبر تھے۔

اس سلسلے میں گونڈی پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details