نومبر 2012 کو ممبئی حملے کا اہم نشانہ ٹاٹا گروپ کا تاج ہوٹل تھا۔ اس حملے میں 150 سے زیادہ لوگ مارے گئے تھے اور 300 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔
رتن ٹاٹا نے حملے کی 12 ویں برسی پر انسٹا گرام پر ایک بہت ہی جذباتی پوسٹ لکھی جسے انہوں نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر بھی شیئر کیا ہے۔ پوسٹ کے ساتھ رتن ٹاٹا نے ہوٹل تاج کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔
رتن ٹاٹا نے لکھا،’’12 سال پہلے آج کے دن جو شدید تباہی ہوئی تھی اسے بھلایا نہیں جا سکتا لیکن اس سے بھی زیادہ یہ یاد رکھنے کی بات یہ ہے کہ اس دن کس سے طرح سے مختلف اقسام کے لوگوں والی ممبئی میں متحد ہوکر اپنے سبھی اختلافات کو بھلاکر دہشت گردی اور تباہی سے مقابلہ کیا تھا۔ وہ قابل ستائش ہے اور ہمیں اپنے اتحاد کو سنبھال کر رکھنے کی ضرورت ہے۔‘‘
انہوں نے کہا،’’آج ہمیں یقینی طورپر ان بہادر لوگوں کا احترام کے طورپر سوگ منانا چاہئے جنہوں نے دشمن سے مقابلے میں اپنی زندگی نیوچھاور کر دی لیکن ہمیں اس بات کی ستائش بھی کرنی چاہئے کہ ہم نے کس طرح سے اتحاد، ہمدردی اور حساسیت کا مظاہرہ کیا تھا اور ہمیں امید ہے کہ آنے والے برسوں میں بھی ہم اسے برقرار رکھیں گے۔