اردو

urdu

ETV Bharat / city

ممبئی: ابو عاصم اعظمی کی جدو جہد رنگ لائی - ریاست مہاراشٹر

وزیرماحولیات کی میٹنگ میں پالوشن بورڈ اور محکمہ ماحولیات نے ابوعاصم اعظمی کی کاوشوں کا اعتراف کیا۔ مزید ان کی اس کوشش کی بدولت اب عوام کو جلد راحت نصیب ہونے کا امکان۔

ممبئی: ابو عاصم اعظمی کی جدو جہد رنگ لائی
ممبئی: ابو عاصم اعظمی کی جدو جہد رنگ لائی

By

Published : Nov 19, 2020, 8:47 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممئی کے شہر گوونڈی اور شیواجی نگر کے عوام کوجلد ہی ایس ایم ایس کمپنی کے منتقلی سے سماجوادی پارٹی کی کاوشوں اور مقامی رکن اسمبلی اورایس پی رہنما ابوعاصم اعظمی کی انتھک کاوشوں کے سبب راحت نصیب ہو گی۔

گووندی ایس ایم ایس کمپنی سے متعلق وزیر ماحولیات ادیتہ ٹھاکرے کی طرف سے اینو وکلن بائیو ویسٹ کمپنی کے تعلق سے ایک تیسری میٹنگ بلائی گئی تھی۔ جس میں اس کمپنی کو گووندی ممبئی سے خالہ پور منتقل کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

ایس ایم ایس کمپنی کو خال پور منتقل کرنے میں اجازت اور کارروائی کے لئے مزید وقت درکار ہے، جس کی کوشش 2019 سے جاری ہے۔ جس کا بورڈ نے اعتراف بھی کیا ہے۔

ابوعاصم اعظمی نے بتایا کہ میں 2009 سے اس آلودگی پھیلانے والی کمپنی کے خلاف آواز اٹھاتا آرہا ہوں ۔جس پر پچھلی ریاستی حکومتوں نے صرف کارروائی کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن میں آدتیہ ٹھاکرے کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے صرف 3 ملاقاتوں میں اس کمپنی کو گوونڈی سے منتقل کا فیصلہ لیا ہے۔

سماج وادی پارٹی کی کاوشوں سے گوونڈی کے عوام کو جلد ہی آلودگی سے نجات ملے گی۔ ابوعاصم اعظمی نے اس کمپنی کو یہاں سے منتقل کرنے کے لئے بارہا احتجاج بھی کیا تھا جس کا نتیجہ ہے کہ سرکار نے مطالبہ کو منظور کرکے ایس ایم ایس کمپنی کو یہاں سے منتقل کرنے کا فیصلہ منظور کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں:

کم خرچ میں شادی کرنے کی مہم


جنوری کے ابتدا تک اس کمپنی سے عوام کو راحت ملنے کا امکان اب روشن ہو گیا ہے یہ اعتراف یہاں متعلقین اور محکمہ ماحولیات نے کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details