مہاراشٹر کے محکمہ صحت کے مطابق ریاست میں کووڈ 19 کے 778 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ریاست میں مریضوں کی کل تعداد 6427 ہوگئی ہے۔
ان میں سے 840 مریضوں کو علاج کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
مہاراشٹر کے محکمہ صحت کے مطابق ریاست میں کووڈ 19 کے 778 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ریاست میں مریضوں کی کل تعداد 6427 ہوگئی ہے۔
ان میں سے 840 مریضوں کو علاج کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
محکمہ کے مطابق آج شام میں 6 بجے تک کووڈ 19 کے 778 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 14 افراد کی موت ہوئی ہے۔
مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کے مطابق اب تک ملک میں کورونا وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 21700 ہو گئی ہے جن میں سے 686 افراد کی کورونا وائرس کے سبب موت ہوئی ہے۔