اردو

urdu

ETV Bharat / city

تھانے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1278 ہوگئی - کورونا وائرس

ریاست مہاراشٹر کے ضلع تھانے میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے 85 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد ضلع میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1278 ہو گئی ہے۔

corona
corona

By

Published : May 5, 2020, 10:59 PM IST

تھانے میں اب تک اس وائرس سے 33 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

سرکاری رپورٹ کے مطابق تھانے اور نوی ممبئی میونسپل کی حدود میں کورونا کے متاثرین کی تعداد بالترتیب 412 اور 348 ہوگئی ہے۔

کلیان ۔ ڈومبیولی اور میرا بھائندر میں یہ تعداد بالترتیب 213 اور 181 ہے۔

اس کے علاوہ تھانے دیہی علاقے میں کورونا وائرس کے معاملے 47، بدلا پور میں 37، بھیونڈی میں 19، امبرناتھ میں 11 اور الہاس نگر میں 10 ہیں۔

کلیان۔ ڈومبیولی اور میرا بھائندر میں متاثر ہونے والے لوگوں میں پولیس اہلکار اور ڈاکٹر شامل ہیں۔

اس دوران کلیان۔ ڈومبیولی میونسپلی کی ترجمان مادھوری کوپلے نے بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثر دو لوگوں اور ایک نوزائیدہ کے ٹھیک ہونے کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

دو دنوں میں اس ضلع کے دیہی علاقوں میں کورونا وائرس کے تقریباً 8 معاملے سامنے آنے کے بعد انتظامیہ اور صحت اہلکاروں کی تشویش میں اضافہ ہوگیا ہے۔

پالگھر ضلع میں کورونا وائرس کے دو نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 179 ہوگئی ہے اور اب تک اس وائرس سے 10 لوگوں کی موت بھی ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details