اردو

urdu

ETV Bharat / city

اورنگ آباد: طبی شعبے میں خالی اسامیوں پر تقرری کا معاملہ

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں پچھلے کئی برسوں سے طبی شعبے میں خالی اسامیوں کے پیشِ نظر مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل نے بمبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بنچ میں ایک مفاد عامہ داخل کی تھی۔

By

Published : Jun 15, 2021, 1:34 PM IST

اورنگ آباد: طبی شعبے میں خالی اسامیوں پر تقرری کا معاملہ
اورنگ آباد: طبی شعبے میں خالی اسامیوں پر تقرری کا معاملہ

جس پر عدالت نے ریاستی حکومت کو جلد از جلد 50 فیصد اسامیوں کو پورا کرنے کی ہدایت کی تھی، لیکن اب تک یہ اسامیاں پوری نہیں کی گئی ہیں، جس کے سبب کل بمبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بنچ فیصلہ لے گی۔

طبی شعبے میں خالی اسامیوں پر تقرری کا معاملہ
اورنگ آباد سے رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل کی جانب سے داخل کردہ مفاد عامہ کی درخواست پر بمبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بنچ نے سماعت کی۔ ایم پی امتیاز جلیل نے اپنی درخواست میں طبی شعبے میں پچھلے کئی برسوں سے خالی 50 فیصد اسامیوں کو پورا کرنے کی اپیل کی ہے۔

اس معاملے میں عدالت کی جانب سے ریاستی حکومت سے جواب طلب کیا گیا تھا جواب داخل کرنے کی مدت مکمل ہونے کے باوجود ریاستی حکومت کی جانب سے کوئی بھی حلف نامہ داخل نہیں کیا گیا۔ امتیاز جلیل کا کہنا ہے کہ 'حکومت کا یہ رویہ کافی مایوس کن ہے اسی لیے عدالت کو اس کا سخت نوٹس لینا چاہیے، اگلی سماعت 16 جون کو ہوگی، واضح رہے کہ ایم پی امتیاز جلیل اس معاملے کی خود پیروی کررہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details