اردو

urdu

ETV Bharat / city

Suspend Param Bir Sing: مہاراشٹر حکومت نے پرمبیر سنگھ کو کیا معطل - مہاراشٹر حکومت نے پرمبیر کو کیا معطل

جبری ہفتہ وصولی سمیت دیگر معاملے میں پھنسے ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ Suspended former Mumbai police commissioner Param Bir Singh کو مہاراشٹر حکومت نے معطل کر دیا ہے۔ ان کے خلاف نوی ممبئی سمیت دیگر پولیس اسٹیشنوں میں جرائم کے معاملے درج ہیں۔ کورٹ کی طرف سے مفرور قرار دیے جانے کے بعد وہ کورٹ پہنچے تھے۔

پرمبیر سنگھ
پرمبیر سنگھ

By

Published : Dec 3, 2021, 8:11 AM IST

ممبئی: ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ کو معطل Suspended former Mumbai police commissioner Param Bir Singh کر دیا گیا۔ پرمبیر سنگھ پر کئی سنگین جرائم کا الزام لگنے کے بعد وہ چھ ماہ تک لاپتہ رہے۔ تھانے اور نوی ممبئی کے پولیس اسٹیشنوں نے ان کے خلاف ہفتہ خوری سمیت جرائم کے کئی مقدمات درج کیے ہیں۔

ریاستی حکومت کی درخواست پر چیف سیکریٹری یباشیش چکرورتی Chief Secretary Yabashish Chakraborty Report کی پیش کردہ رپورٹ کو قبول کر تے ہوئے ان کے خلاف یہ کارروائی کی گئی ہے۔ عدالت کی جانب سے پرمبیر سنگھ کو مفرور قرار دینے کے بعد پرمبیر سنگھ تفتیش کے لیے کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔ یہ واضح ہونے کے بعد کہ وہ سرکاری گاڑی استعمال کر رہے تھے۔

ریاستی حکومت نے ان سے گاڑی واپس لینےکی کارروائی بھی کی ہے۔ وزیر اعلیٰ کے پرمبیر کی معطلی سے متعلق فائل پر دستخط کرنے کے بعد یہ واضح ہو رہا ہے کہ ان کی معطلی پر مہر لگ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے Maharashtra Chief Minister Uday Thakur نے پربیر سنگھ کی معطلی کے حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں۔ اس بابت آج ہی حکم جاری کیا جا سکتا ہے۔

مہاراشٹر حکومت نے پرمبیر سنگھ سے متعلق آئی اے ایس افسر دیباشیش چکرورتی کی رپورٹ کو قبول کر لیا ہے۔ چکرورتی نے پرمبیر سنگھ کے خلاف آل انڈیا سروس رولز کی خلاف ورزی کے الزامات کی جانچ کی تھی۔ اس کے ساتھ ہی مہاراشٹر کے محکمہ داخلہ نے بھی انتظامی بے ضابطگیوں کی وجہ سے پرمبیر سنگھ کے خلاف محکمانہ انکوائری کی تھی۔

قبل ازیں مہاراشٹرا کے وزیر داخلہ دلیپ والسے پاٹل نے کہا تھا کہ پرمبیر سنگھ کو ان کی ڈسپلن کی وجہ سے جلد ہی معطل کر دیا جائے گا۔ دلیپ والسے نے کہا تھا کہ ہم ممبئی کے سابق پولس کمشنر پرمبیر سنگھ کے خلاف ڈسپلن شکنی کی وجہ سے قانونی کارروائی کریں گے۔ ان کی معطلی کا عمل بھی جاری ہے۔

معلوم ہوکہ گزشتہ پیر کو پرمبیر سنگھ اپنے خلاف درج جبری وصولی کے دو مقدمات پر بیان دینے کے لیے سی آئی ڈی کے سامنے پیش ہوئے تھے۔ سی آئی ڈی پرمبیر سنگھ کے خلاف میرین ڈرائیو اور کوپری پولیس اسٹیشن میں درج مقدمات کی جانچ کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:

بمبئی ہائی کورٹ Mumbai High Court نے بدھ کو ونے سنگھ کے خلاف جاری حکم کو منسوخ کر دیا۔ وہ ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ کے خلاف درج جبری وصولی کے ایک مقدمے میں شریک ملزم ہے۔ جسٹس ایس کے شندے نے ونے سنگھ کو 'مفرور قرار دینے کے حکم کو منسوخ کر دیا۔ سنگھ کے وکیل انیکیت نگم نے عرض کیا کہ یہ اعلان ضابطہ فوجداری کے ضابطوں کے مطابق نہیں کیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details