ممبئی میں پتنگ کے کاروبار سے منسلک تاجروں کی اکثریت مسلمانوں کی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس پورے ہفتے بھنڈی بازار علاقے میں پتنگ خریدنے والوں کا ہجوم بآسانی دیکھ سکتے ہیں۔
ممبئی کے بھنڈی بازار کے امام باڑہ علاقہ میں پتنگ کی متعدد دوکانیں موجود ہیں اور یہ دوکانیں مسلمانوں کی ہیں، جو مکر سکرانتی کے موقع پر پورے ایک مہینے تک پتنگ کی تجارت کرتے ہیں لیکن اس بار یہ کاروبارہ بھی کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کی زد میں آ گیا۔
یہاں 50 برس سے اس کاروبار سے جڑے ملک انصاری کہتے ہیں کہ اس بار حالات پہلے کے جیسے نہیں ہیں بلکہ 25 فیصد بھی کاروبار نہیں ہو سکا ہے۔
اسکے علاوہ بھی ایک اور بڑی وجہ ہے بڑی وجہ یہ ہے کہ ممبئی سے متصل دوسرے علاقے کے لوگوں کی آمد اس بار ان بازاروں میں نہیں ہوئی کیونکہ عام لوگوں کے لوکل ٹرین سے آمد و رفت پر ابھی بھی حکومت نے پابندی عائد کر رکھی ہے۔ ممبئی کے ان علاقوں میں بازار متوسط طبقے کے لیے ہیں اور کورونا کے سبب اس طبقے کو کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔