اردو

urdu

ETV Bharat / city

یو پی اے کی کمان شردپوارکو سونپی جائے: سنجے راوت - بھارتیہ جنتا پارٹی کا مقابلہ

سنجے راوت نے کہا کہ یو پی اے ایک مضبوط اتحاد ہے اور اس کی صدارت کے لئے مرکز میں بھی بحث ہو رہی ہے، لہٰذا ریاستی یا تعلقہ سطح کے لیڈران کو اس پر نہیں بولنا چاہئے۔

sanjay raut
سنجے راوت

By

Published : Mar 27, 2021, 5:13 AM IST

شیوسینا کے ترجمان اور رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے ایک مرتبہ پھر یو پی اے کے چیئرمن کے طور پر شردپوار کا نام لے کر سیاست کو گرم کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سنجے راوت بار بار کہتے آ رہے ہیں کہ اب وقت آ گیا ہے کہ یو پی اے کی چیئرمن شپ این سی پی کے سربراہ اور سینئر لیڈر شرد پوار کو سونپ دی جائے کیونکہ ان کے اندر ہی وہ صلاحیت موجود ہے جس کی وجہ سے تمام سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر آ سکتی ہیں۔

سنجے راوت نے مزید کہا کہ یو پی اے ایک مضبوط اتحاد ہے اور اس کی صدارت کے لئے مرکز میں بھی بحث ہو رہی ہے، لہٰذا ریاستی یا تعلقہ سطح کے لیڈران کو اس پر نہیں بولنا چاہئے۔ اگر ہم سونیا گاندھی یا راہل گاندھی کے متعلق بات کرتے ہیں تو ہم جواب بھی دیں گے۔ سنجے راوت نے کہا کہ ان لیڈران کو دہلی میں بیٹھنا چاہئے اور اس بات کا جواب دینا چاہئے کہ اگر ملک میں اپوزیشن کے مضبوط نہیں ہیں تو بھارتیہ جنتا پارٹی سے کس طرح مقابلہ کریں گے۔ ریاست کے وہ لیڈران جو اس بارے میں بات کرتے ہیں انہیں c اور اس بات کا جواب دینا چاہئے کہ اگر ملک میں اپوزیشن فعال نہیں ہے تو بھارتیہ جنتا پارٹی کا مقابلہ کس طرح کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مطالعہ کی شوقین طالبہ کی کاوش 'مشن' میں تبدیل

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک ملکی معاملہ ہے اور اگر یہ ملک کے مفاد میں ہے تو اس ملک میں اپوزیشن کی جماعتوں کا ایک مضبوط اتحاد ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جن خیالات کا میں نے اظہار کیا ہے اس پر تبادلہ خیال ہونا چاہئے۔ اگر ریاستی لیڈران اسے نہیں سمجھ سکتے تو انہیں سیاست کا مطالعہ کرنے کی ضرورت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details