منشیات کا کاروبار سنگین جرم میں شامل - General Election 2019
سنگین جرم کی فہرست میں اب نشہ آور اشیاء کا کاروبار کرنے والے ملزموں کو شامل کر لیا گیا ہے۔
![منشیات کا کاروبار سنگین جرم میں شامل](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/images/768-512-3013865-thumbnail-3x2-nasha.jpg)
ممبئی میں انتخاب کے وقت جیسے جیسے نزدیک آ رہا ہے ویسے ہی نشہ آور اشیاء کی بھی مانگ تیز ہوتی جا رہی ہے۔ لیکن ممبئی پولس نے بھی اس سے نپٹنے کے لئے اب مکوکا جیسے سخت قانون نافز کر رہی ہے۔
چونکہ انتخاب کے دوران شراب شباب کے ساتھ نشہ آور اشیاء بھی بڑے پیمانے پر فروخت کی جاتی ہیں تاکہ اس کی آڑ میں ووٹ اکٹھا کیا جا سکے۔ لیکن اب ممبئی میں نشہ آور اشیاء کا کاروبار کرنے والوں کی خیر نہیں کیونکہ اب ممبئی پولیس نے اس سے نپٹنے کے لئے مکوکا جیسے سخت قانون کا سہارا لے کر مجرموں کو سلاخوں کے پیچھے پہنچا رہی ہے۔
اس قانون کی شروعات ممبئی کے ڈونگری علاقے سے ہو چکی ہے۔ حال ہی میں پکڑے گئے کئی ڈرگس پیڈلرس پر مکوکا کے تحت کارروائی کی گئی۔
ممبئی پولیس کا کہنا کہ مکوکا جیسے سخت قانون نشہ آور اشیاء کا کاروبار کرنے والوں پر لگانے سے اس گورکھ دھندھے پر لگام لگ سکتی ہے۔ کیونکہ اس قانون کے تحت ملزمین کو جلدی ضمانت نہیں ملتی۔ اس لئے وہ طویل مدت تک جیل میں رہینگے۔
اس قانون کا استعمال زیادہ تر بم بلاسٹ کے مجرمین اور گینگسٹر یا سنگین جرم کرنے والوں پر کیا جاتا ہے۔ تاکہ انھیں ضمانت پر رہا نہ کیا جا سکے۔
مہاراشٹر حکومت نے اس قانون کی تشکیل اسی لئے کی جب ملزمین سنگین دفعات کے تحت گرفتار کئے جاتے تھے لیکن کورٹ میں جانے کے بعد وہ ضمانت پر چھوٹ جاتے تھے۔ جس کی وجہ ملزمین دوبارہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہو جاتے تھے۔ لیکن مکوکا جیسے سخت قدم کے بعد مجرموں کی کمر ٹوٹ گئی۔
نشہ آور اشیاء کی خرید فروخت پر لگام لگانے کے لئے اس قانون کا سہارا پولیس نے لیا ہے۔ اس کا اثر کتنا ہوگا یہ دیکھنے والی بات ہوگی۔