اردو

urdu

ETV Bharat / city

دو شاطر بدمعاش گرفتار عدالت میں پیش - تھانے پولیس نے بدمعاش کو گرفتار کیا

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل کلیان میں پولیس نے ایک خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دو شاطر بدمعاش کو گرفتار کیا ہے ان بدمعاشوں کے پاس سے تین اسلحہ، دھاردار ہتھیار اور کارتوس برآمد کیا ہے

گرفتار بدمعاش

By

Published : Nov 2, 2019, 1:19 PM IST

Updated : Nov 2, 2019, 7:56 PM IST

اس کے بعد پولیس نے ان دونوں بدمعاش کو عدالت میں کیا جس کے بعد عدالت نے انہیں پولیس تحویل بھیج دیا۔

دو شاطر بدمعاش گرفتار عدالت میں پیش

ڈپٹی پولیس کمشنر وویک پانسرے کے مطابق تھانے ضلع کے کلیان بازار پیٹھ میں پولیس کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ ایک شاطر بدمعاش کرشی بازار سمیتی کے نزدیک واردات کو انجام دینے آنے والا ہے اس دوران پولیس اس علاقے میں سرچ اآپریشن کررہی تھی کہ اسے ایک مشتبہ شخص پر نظر پڑی جس کے بعد پولیس نے اسے حراست میں لیکر تلاشی لیا تو اسکے پاس سے ایک دیسی کٹہ برآمد کیا ملزم کی شناخت سریش تور کے طور پر ہوئی ہے اور وہ ممبئی کے بھانڈوپ علاقے کا باشندہ بتایا جا رہا ہے

پولیس کی ٹیم نے جب مشتبہ شخص سے پوچھ تاچھ کی تو اس نے اعتراف کیا کہ اس پر ممبئی اور ریاست تملناڈو میں ڈکیتی کی واردات کو انجام دینے کے باعث مقدمے درج ہیں اس دوران اس نے اپنے ایک ساتھی پروین لوہریا جو تھانے کے ٹٹوالہ علاقے میں رہائش پذیر ہے کے پاس ہتھیاروں کا ذخیرہ ہے

اس کے بعد پولیس کی ٹیم نے پروین لوہریا کے گھر پر چھاپہ مارکر دو ریوالور 11 کارتوس اور تین دھاردار ہتھیار برآمد کیا پولیس اس معاملے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔

Last Updated : Nov 2, 2019, 7:56 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details