اردو

urdu

تھانے :اسکول گراؤنڈ پرتعمیری کام روکنے کے لیے احتجاج

By

Published : Dec 28, 2019, 8:53 PM IST

مہاراشٹر کے تھانے شہر کے حضوری علاقہ میں اردو کی ایک قدیم اسکول ہے جس میں حضوری اور مضافات کے تقریباً آٹھ سو طلبہ زیر تعلیم ہیں، وہیں اسکول کے سامنے میونسپل کارپوریشن کا میدان ہے جس میں بچے کھیلتے ہیں۔

municiple corporation
تھانے : اردو اسکول گراونڈ کو لے کر احتجاج

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل تھانے میونسپل کارپوریشن کے حدود میں واقع میونسپل اردو اسکول 126 اور 32 کے پلے گراؤنڈ میں کارپوریشن کے ذریعہ زیرِ تعمیر ڈیٹا سینٹر کی وجہ سے طلبا، اساتذہ اور والدین بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں۔

اسکول انتظامیہ نے مطالبہ کیا ہے کہ اسکول پلے گراونڈ پر ڈیٹا سینٹر کی تعمیر کو فوری روکا جائے۔

تھانے : اردو اسکول گراونڈ کو لے کر احتجاج

واضح رہے کہ مہاراشٹر کے تھانے شہر کے حضوری نامی علاقہ میں اردو کی ایک قدیم اسکول ہے جس میں حضوری اور مضافات کے تقریباً آٹھ سو طلبہ زیر تعلیم ہیں، وہیں اسکول کے سامنے میونسپل کارپوریشن کا میدان ہے جس میں بچے کھیلتے ہیں۔

اس میدان میں پی ٹی، یوم آزادی و یوم جمہوریہ کی تقریبات کے علاوہ دیگر تعلیمی پروگرام منعقد ہوتے رہتے ہیں۔

لیکن گذشتہ 6ماہ قبل تھانے کارپوریشن کی جانب سے اس میدان میں ایک ڈیٹا سینٹر تعمیر کیا جا رہا ہے۔

اطلاع کے مطابق یہ ڈیٹا سینٹر تین منزلہ بنے گا جس میں شہر بھر میں نصب کئے گئے سی سی ٹی وی کیمروں کا کنٹرول روم اور اس سنٹر سے متعلق دیگر چیزیں ہوں گی، جسکے سبب اسکول گراونڈ مکمل طور پر ختم ہوجائے گا۔

اس سے متعلق اسکول کمیٹی اور مقامی لوگوں کی ایک عرصہ سے جدوجہد اور ٹی ایم سی سے خط و کتابت و شکایات کا سلسلہ جاری ہے لیکن ان کی شکایات یا خط و کتابت کا کوئی جواب نہ دیتے ہوئے یہاں ڈیٹا سینٹر کا تعمیری کام جاری ہے۔

جس پر مجبوراً اسکول کے طلبہ اور انکے والدین نے تھانے میونسپل کارپوریشن کے سامنے بھوک ہڑتال کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ جبکہ اسکولی طلبہ اپنا منفرد احتجاج درج کراتے ہوئے سڑک پر ہی کھیلتے نظر آئے۔

فیروز پٹھان نے مبینہ طور سے الزام عائد کیا کہ اردو کے ساتھ یہ سوتیلا سلوک اور اردو طلبہ کے ساتھ یہ ایک طرح کی ناانصافی ہے۔

مزید پڑھیں: اعلی پولیس اہلکار کی پاکستان جانے کی دھمکی

تھانے میونسپل کارپوریشن کے اعلیٰ افسران کی مداخلت کے بعد یہ احتجاج ختم ہوگیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details