تفصیل کے مطابق کورونا وباءکے دوران دہلی مرکز میں پولیس کی چھاپہ مار کاروائی کے بعد مرکز نظام الدین سے جتنے بھی جماعتی کارکنان جن جن ریاستوں و شہروں میں گئے تھے، وہاں کی مقامی پولیس و انتطامیہ کی جانب سے چھان بین ہورہی تھی اسی طرح نوی ممبئی کے واشی کے سیکٹر کے9 میں نورالاسلام ٹرسٹ کی مسجد نور میں بھی مقامی کے علاوہ 11 غیر ملکی جماعتی کارکنان ٹھرے ہوئے تھے جنھیں واشی پولیس نے حراست میں لےکر ان کے خلاف کورونا ایکٹ، پاسپورٹ مخالف ایکٹ و مختلف دفعات و الزامات کے تحت سی آر نمبر171/20کے تحت معاملہ درج کیا تھا۔
اس دوران ان میں سے تین کارکنان کورونا متاثر ہوگئے تھے جس میں سے ایک کی موت ہوگئی تھی پولیس نے معاملہ درج کر ان کے خلاف مقدمہ داخل کیا تھا۔