سشانت کیس: کئی بڑے نام سامنے آنے کی امید - سشانت معاملہ
بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کیس میں انہیں نشہ آور دوا دیے جانے کا معاملہ مزید بڑھنے کی امید ہے کیونکہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے نشہ آور دوا کے دونوں ملزمین اسمگلرز سے پوچھ گچھ کی ہے جس کے بعد کچھ مزید بڑے ناموں کے سامنے آنے کی امید ہے۔
اس معاملہ کے سب سے بڑے ملزم کو حالانکہ اب تک نہیں پکڑا جا سکا ہے۔ منگل کو گرفتار کئے گئے دونوں ڈرگ اسمگلرز میں سے ایک کی شناخت باست پریہار اور دوسرے کی زید کے طور پر کی گئی ہے۔ زید نے قبول کیا ہے کہ اس کے سشانت کی خاتون دوست ریا چکرورتی کے بھائی شیوک سے تعلقات ہیں۔
یہ سب اس دوران سامنے آرہا ہے جب مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) سشانت خودکشی کیس کا مرکز رہی ریا، سیموئل مرانڈا اور دیگر سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
سشانت کے والد کے کے سنگھ نے گزشتہ مہینہ ایک ویڈیو میں الزام لگایا کہ 'ریا میرے بیٹے کو طویل عرصہ سے زہر دے رہی تھی۔ وہ میرے بیٹے کی قاتل ہے۔ تفتیشی ایجنسی کو ریا اور اس کے ساتھیوں کو بلاتاخیر گرفتار کرنا چاہئے۔'