ممبئی: مہاراشٹر کی عوام نے کورونا کی پہلی، دوسری اورتیسری لہر کو کراری شکست دی ہے۔ یہی وجہ سے کہ ریاستی عوام کو یکم اپریل سے کورونا سے متعلق تمام پابندیوں سے راحت مل سکتی ہے۔ مہا وکاس آگھاڑی سرکار یہ منصوبہ بنا رہی ہے۔ چونکہ ریاست میں کورونا مکمل طورپر قابو میں آگیا ہے۔ اس سے قبل بھی کورونا کی پابندیوں میں کافی حد تک نرمی کی گئی تھی۔ جس میں اسکول، تھیٹر، مالس، ریستوران، پارک، آفس وغیرہ کو 100 فیصد پر کھولنے کی منظوری دی جاچکی ہے State government decides to lift ban in Maharashtra۔
کورونا سے متاثرہ کاروبار بھی اپنی پرانی روش پر آرہا ہے۔ اس کے باجود بھی کورونا کی کچھ پابندیاں ریاست میں نافذ ہے۔ اسے بھی ہٹانے کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔ ایسے میں ماسک لگانے کے متعلق اور سماجی دوری کو لے کر مہاراشٹر سرکار کے اندر کیا چل رہا ہے اس کو لے کر مہاراشٹر کے ریاستی وزیر صحت راجیش ٹوپے نے بتاتے ہوئے کہا کہ چونکہ دنیا کے بیشتر ملکوں میں چوتھی لہر کے آنے کے امکانات کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ اس لئے ہم ماسک کا استعمال عوام کی صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے جاری رکھیں گے۔ کیونکہ چین، ساوتھ افریقہ، ساوتھ کوریا، امریکہ اور یورپی ممالک میں کورونا کی چوتھی لہر نے دستک دینا شروع کر دیا ہے۔