گرمی کے موسم میں پانی کے لیے انسان ہی نہیں بلکہ چرند پرند کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لاکھوں چرند پرند گرمی کے موسم میں پانی میسر نہ ہونے کے سبب موت کا شکار ہو جاتے ہیں۔
پرندوں کو پانی پلانے کے تئیں اجمیر درگاہ کی مہم اجمیر شریف سے سرو دھرم ایکتا سمیتی کے کارکنان ہر برس ملک کے الگ الگ حصوں میں پرندوں کو پانی پلانے کے متعلق بیداری مہم کے تحت عوام کو بیدار کرتے ہیں۔
مہاراشٹر کے ممبئی میں انسانوں کے ساتھ چرند پرندوں کی بھی کافی تعداد ہے لیکن ان کے پانی پینے کا انتظام نہیں ہے۔ اس کے پیش نظر آج اجمیر درگاہ سے سرو دھرم ایکتا سمیتی نے مٹی کے برتن تقسیم کر کے پرندوں کا خاص خیال رکھنے کی اپیل کی۔
پرندوں کو ہر مقام پر پانی دستیاب ہو جس کے لیے اجمیر درگاہ سے سرو دھرم ایکتا سمیتی نام کی غیر سرکاری تنظیم ملک میں بیدار کرتی رہتی ہے۔ اسی ضمن میں تنظیم کے کارکنان ہر برس ملک میں مٹی کے برتن تقسیم کرتے ہیں تاکہ لوگ اسے اپنے گھروں میں اور ایسی جگہوں پر پانی بھر کر رکھیں جہاں پرندے بآسانی پانی پی سکیں۔
انسان اپنی پیاس بجھانے کے لیے کسی کے بھی دہلیز پر جا سکتا ہے لیکن چرند پرند کے لیے یہ مشکل کام ہے، اس لیے اس مہم کے ذریعے پرندوں کی نہ صرف پیاس بجھائی جا سکتی ہے بلکہ ان کی جان بھی بچائی کا سکتی ہے۔