اوشیواره تھانے نے معاملے کی تفتیش کی تو پتہ چلا کہ اُن کے اکاؤنٹ کو ہیک کروانے والا کوئی اور نہیں بلکہ اُن کے جان پہچان کے ہیں۔ کبھی ہندی فلموں میں کام کرنے والے ساحل خان نے یہ کارمانہ سرانجام دیا ہے۔ پولیس نے ہیکر کو کرناٹک سے گرفتار کیا جبکہ ساحل خان نے ممبئی کے ڈنڈوشی کورٹ میں گرفتاری سے پہلے ضمانت کی عرضی داخل کی۔
اکاؤنٹ ہیکنگ معاملے میں فٹنس ماڈل کرن دھیر سے خاص بات چیت - ضمانت کی عرضی پر سنوائی
ممبئی کے اوشیوارہ تھانے میں پچھلے برس 10 اکتوبر کو کچھ گمنام ملزمین کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ یہ ایف آئی آر فٹنس ماڈل کرن دھیر نے درج کرائی تھی۔ اپنی شکایت میں اُنہوں نے بتایا تھا کہ ان کا سوشل اکاؤنٹ ہیک کیا گیا ہے اور اُن کے پہچان کے لوگوں کو فحش میسیجز بھیجے جا رہے ہیں۔
اکاؤنٹ ہیکنگ معاملے میں فٹنس ماڈل کرن دھیر سے خاص بات چیت
کورٹ نے اس معاملے کو لیکر ساحل خان کو فوری راحت دی ہے اور ضمانت کی عرضی پر سماعت 20 اگست کو رکھی ہے۔ ممبئی کے ہمارے نمائندے شاہد انصاری نے معاملے کی شکایت کرنے والے فٹنس ماڈل کرن دھیر سے اس بارے میں خاص بات چیت کی۔