اردو

urdu

ETV Bharat / city

سوشانت کی خودکشی: تشہیر کرنے والوں پر سوناکشی کی تنقید - sushant singh rajput death publicity

اداکارہ نے ٹویٹر اور انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ کچھ لوگ تشہیر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ہمارے برادری کے ممبر کی موت کا استعمال کرتے ہوئے اپنے ایشوز کو اجاگر کر رہے ہیں۔ برائے مہربانی بس کیجئے۔

slams
slams

By

Published : Jun 16, 2020, 8:34 AM IST

کسی کا نام لئے بغیر اداکارہ سوناکشی سنہا نے منگل کے روز ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے انتقال کے بعد کچھ لوگوں کو اس سے تشہیر حاصل کرنے والا بتایا ہے اور اس سے بچنے کی بات کہی ہے۔

سوناکشی کی تنقید

دبنگ لڑکی نے ٹویٹر پر لکھا کہ موت کی اس خبر پر لوگ منفی فکر نہ پھیلائیں۔ سنہا نے لکھا کہ "ریسلنگ کا مسئلہ یہ ہے کہ آپ گندے ہوجاتے ہیں اور اس سے لطف اٹھاتے ہے۔ کچھ لوگ تشہیر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ہمارے برادری کے ممبر کی موت کا استعمال کرتے ہوئے اپنے مدعوں کو اجاگر کر رہے ہیں ... برائے مہربانی بس کئجئے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ ابھی آپ کی منفی نگاری، نفرت اور زہریلےپن کی ضرورت نہیں ہے۔ رخصت ہونے والوں کے لئے کچھ احترام کریں۔

تیتیس سالہ اداکار نے کسی خاص شخص کا نام لکھے بغیر ہی اپنے پوسٹ میں تنقید کی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ کچھ لوگ صرف گندے ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔

اکیرا اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر بھی یہی نوٹ پوسٹ کیا ہے۔

سوشانت سنگھ راجپوت نے اتوار کو مبینہ طور پر ممبئی میں اپنی باندرا رہائش گاہ پر پھانسی لگا کر خود کشی کر لی تھی۔ تاہم پولیس نے بتایا کہ راجپوت کی رہائش گاہ سے کوئی خودکش نوٹ برآمد نہیں ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details