ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں دھاراوی کی طرح ہی کورونا ہاٹ اسپاٹ کی جگہ کورونا فری ہونے کے بعد ممبئی کے دوسرے علاقوں اور ممبئی سے متصل علاقوں میں بھی ایک سنٹر اور ایک کمانڈ کے طریقہ کار اپنایا جائے گا۔
'ممبئی سے متصل علاقوں میں 'سنگل کمانڈ سسٹم' اپنایا جائیگا' وزیر صحت راجیش ٹوپے نے کہا کہ ممبئی میں جس طرح سے ایک سنٹر اور ایک کمانڈ کے طریقہ کار کو اپنایا گیا ہے اسی طرز پر ہم ممبئی سے متصل تھانے، نوی ممبئی جیسے گنجان آبادی والے شہروں میں کیا جائے گا
ٹوپے نے کہا کہ' اس کے ذریعہ کورونا کے مریضوں کو بیڈ اور دوسری سہولتیں آسانی سے میسر ہوں گی اور جو لوگ کورونا کے شکار ہوں گے ان کے لئے علاج آسان ہوگا۔ اس کے لئے انہوں نے ریاست کے وزیر اعلیٰ اور وزیر نگراں سے بات بھی کی ہے۔
مزید پڑھیں:
ممبئی میں جس طرح سنگل کمانڈ کے سہارے کورونا وباء پر کنٹرول کی کوشش کی گئی ہے۔اس کی سب سے بڑی وجہ یہ مانی جا رہی ہےکہ ہر شعبے سے جڑے افسر اور ہر محکمے کے اعلیٰ عہدیداران کی نگرانی میں سب کچھ رہا جس کی وجہ سے کسی طرح کی لاپرواہی یا تاخیر نہیں ہو ئی۔ مزید اس کے لیے سنگل کمانڈ کا رول کافی اہم ہے یہی وجہ ہے کہ حکومت دوسری جگہوں پر اسے آزمانے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ کورونا جیسی سنگین وباء سے ریاست کو نجات ملے۔