اس پورے بیج کے طلبہ واقعی محنتی اور علم و ادب کے تئیں سنجیدہ فکر کے حامل ہیں۔ کچھ طلبہ ایسے بھی ہیں جو مختلف اخبارات و رسائل میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں اور گاہے بگاہے ان کے مضامین اخبارات و رسائل کی زینت بنتے رہتے ہیں۔
امتیازی نمبرات سے کامیاب قرار دیے گئے تین طلبہ میں شیخ نیلو فر محمد قاسم، اردو ٹائمز کی مالک و مدیر محترمہ قمر سعید اور گزشتہ چھ سال سے اردو ٹائمز میں فعال صحافتی فرائض انجام دینے والے محمد رفیق شیخ بھی شامل ہیں۔