شیوسینا کی ترجمان منیشا کائنڈے نے وزیر اعظم پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ 'شکر ہے کہ اس بار انہوں نے لوگوں کو کوئی اور سرگرمی انجام دینے کی بات نہیں کہی مثلاً تالی بجانے یا چراغاں کرنے۔۔۔
وزیر اعظم پر شیوسینا اور این سی پی کی نکتہ چینی - شیوسینا
شیوسینا اور این سی پی نے کہا کہ 'وزیر اعظم نریندر مودی کے منگل کو قوم سے خطاب میں اہمیت کا فقدان ہے کیونکہ انہوں نے معیشت کو مستحکم کرنے یا غریبوں کے لیے امدادی پیکیج دینے کی تجویز پیش نہیں کی ہے جو سب سے زیادہ لاک ڈاؤن سے متاثر ہوئے ہیں۔'
![وزیر اعظم پر شیوسینا اور این سی پی کی نکتہ چینی shivsena](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-6792776-874-6792776-1586878712746.jpg)
shivsena
این سی پی کے قومی ترجمان نواب ملک نے نوٹ کیا کہ 'وزیر اعظم، غریبوں کی مدد کرنے کی بات کرتے ہیں لیکن مرکزی حکومت کی جانب سے غریبوں کی مدد کے لیے وہ کسی بھی طرح کے پیکیج کا اعلان نہیں کرتے ہیں۔'