اردو

urdu

ETV Bharat / city

Uddhav Thackeray On Bal Thackeray's Birth Anniversary: 'بی جے پی کے ساتھ ہم نے 25 سال برباد کیا' - Say Thackeray, We wasted 25 years with BJP

مہاراشٹر کے وزیر اعلی اور شیو سینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے Maharashtra CM Uddhav Thackeray نے کہا کہ بی جے پی اپنی سہولت کے حساب سے اپنے حامی پارٹیوں کا استعامل کرتی ہے اور پھر انہیں کنارہ کر دیتی ہے۔ یہ صرف اقتدار کے حصول کے لئے ہندوتوا کا استعمال کرتی ہے۔ یہ باتیں انہوں نے پارٹی کے بانی اور والد بال ٹھاکرے کے یوم پیدائش کے موقع پر کارکنان سے آن لائن خطاب کے دوران کہی۔ Uddhav Thackeray On Bal Thackeray Birth Anniversary

Say Thackeray, We wasted 25 years with BJP
Say Thackeray, We wasted 25 years with BJP

By

Published : Jan 24, 2022, 10:25 AM IST

مہاراشٹر کے وزیر اعلی اور شیو سینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے Maharashtra CM Uddhav Thackeray نے اتوار کو بی جے پی پر سیاسی فائدے کے مطابق ہندوتوا کا استعمال کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی ریاست سے باہر پیر پھیلانے کی کوشش کرے گی اور اس کا مقصد ایک قومی کردار حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے زیرقیادت قومی جمہوری اتحاد کمزور گیا ہے کیونکہ اکالی دل اور شیو سینا پہلے ہی اس سے واک آؤٹ کر چکے ہیں۔

پارٹی کے بانی اور اپنے والد بال ٹھاکرے کی 96ویں یوم پیدائش 96th Birth Anniversary of Bal Thackeray کے موقع پر کارکنان کو آن لائن خطاب کرتے ہوئے ادھو ٹھاکرے Uddhav Thackeray نے کہا کہ شیوسیا نے اقتداد کے ذریعے سے ہندوتوا کے ایجنڈے کو آگے لے جانے کے لئے بی جے پی سے ہاتھ ملایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ شیوسینا Shiv Sena نے ہندوتوا کو نہیں بلکہ بی جی پی کو چھوڑ دیا ہے۔ میں مانتا ہوں کی بی جے پی صرف اقتدار کے لئے ہندتوا کا استعمال کرتی ہے۔

ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ شیوسینا نے بی جے پی کے ساتھ اتحاد میں 25 سال برباد کئے ہیں۔ شیوسینا 2019 کے مہاراشٹر انتخاب کے بعد بی جے پی سے الگ ہوچکی ہے اور اس نے این سی پی اور کانگریس کے ساتھ ملک کر مہاوکاس اگھاڑی سرکار بنا لی تھی۔

ادھو ٹھاکرے نے کانگریس اور این سی پی کے ساتھ ہاتھ ملانے کو درست قرار دتیے ہوئے کہا کہ ہم نے بی جے پی کو اس کے قومی عزائم کو پورا کرنے کے لئے دل کھول کر ساتھ دیا۔ ہمارے درمیان یہ معاہدہ تھا کہ وہ قومی سطح پر جائے گی اور ہم مہاراشٹر میں آگے رہیں گے لیکن ہمارے ساتھ دھوکہ کیا گیا اور ہمارے ہی گھر کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی، اس لئے ہم نے پلٹ وار کیا۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی اپنی سہولت کے حساب سے اپنے حامی پارٹیوں کا استعامل کرتی ہے اور پھر انہیں کنارہ کر دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا مطلب ہندوتوا نہیں ہے۔ میں اپنے اس بیان پر قائم ہوں کہ شیوسینا نے بی جے پی کے ساتھ اتحاد میں 25 سال برباد کر دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details