اردو

urdu

ETV Bharat / city

ممبئی: لاک ڈاون کے سبب 'سیکس ورکرز' کو مشکلات کا سامنا

کوورنا وائرس کی وبا کی روک تھام کے لئے پورے ملک میں لاک ڈاون کرنے کے سبب ممبئی کے کماٹی پورہ علاقے میں سیکس ورکرز کی زندگی مشکلات سے دو چار ہے۔

lockdown
lockdown

By

Published : Apr 6, 2020, 7:04 PM IST

کوورنا وائرس کی وبا کی روک تھام کے لئے پورے ملک میں لاک ڈاون کرنے کے سبب ممبئی کے کماٹی پورہ علاقے میں سیکس ورکرز کی زندگی مشکلات سے دو چار ہے۔

لاک ڈاون کے سبب انہیں اپنی اور اپنے اہل خانہ کی روزمرہ کی ضروریات کو پورا کرنے میں سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

حالانکہ صورتحال سنگین ہونے کے بعد سے کچھ غیر سرکاری تنظیمیں انہیں کھانے پینے کی چیزیں مہیا کرا رہی ہیں۔

سائی نامی تنظیم کے پروجیکٹ مینیجر اجیت باندیکر نے بتایا کہ 'ہم کماٹی پورہ میں کھانے کے پیکٹ تقسیم کر رہے ہیں اور اگر ہم کھانے کے پیکٹ تقسیم نہ کریں تو اس سے لاک ڈاون میں ان کی زندگی مزید مشکلات سے دو چار ہو جائے گی۔ پولیس انہیں باہر نکلنے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔'

ایک سیکس ورکر نے بتایا کہ 'ہمیں کوئی راشن نہیں مل رہا ہے۔ ہم وہی کھا رہے ہیں جو این جی او کی طرف سے دیا جا رہا ہے۔'

انہوں نے حکومت سے گزارش کی کہ ان کے لیے بھی حکومت کوئی پیکیج فراہم کرے۔

وزارت برائے صحت و خاندانی فلاح و بہبود کے مطابق ملک بھر میں کووڈ 19 مثبت کیسز کی کل تعداد 4067 ہوگئی ہے جبکہ اس مہلک وبا کے سبب ملک بھر میں 109 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

اس وقت ملک بھر میں کورونا کے 3666 کیسز ہیں جبکہ 292 افراد کا علاج کیا جا چکا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details