اردو

urdu

ETV Bharat / city

'وندے ماترم کے بغیر سیشن شروع کیا جانا اصولوں کی خلاف ورزی' - political news

مہاراشٹر کے سابق وزیراعلی دویندر فڈنویس نے ریاستی اسمبلی کے خصوصی سیشن کی ابتدا ’وندے ماترم‘ گیت سے شروع نہ کرنا اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

مہاراشٹر کے سابق وزیراعلی دویندر فڈنویس
مہاراشٹر کے سابق وزیراعلی دویندر فڈنویس

By

Published : Dec 1, 2019, 2:36 AM IST


ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی حکومت کو اکثریت ثابت کرنے کے لئے سنیچر کو اسمبلی کا خصوصی سیشن طلب کیا گیا۔

فڈنویس نے کہا کہ اسمبلی سیشن کی ابتدا ’وندے ماترم‘ گیت کے ساتھ ہوتی ہے اورا س کا اختتام قومی گیت کے ساتھ کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سیشن بغیر ’وندے ماترم‘ کے شروع کیا گیا اور اس وجہ سے اصولوں کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

سابق وزیراعلی نے کہا کہ انہیں اسمبلی کے خصوصی سیشن سے متعلق اطلاع تاخیر سے دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اسمبلی سیشن کے لئے کل دیر رات اطلاع دی گئی۔ ایسا کیوں کیا گیا؟ تاخیر سے اطلاع اس لئے دی گئی کہ جس سے ہمارے اراکین اسمبلی اسمبلی میں نہیں پہنچ سکیں۔

واضح رہے کہ مہاراشٹر کی 288 رکنی اسمبلی کے نتائج کا اعلان 24 اکتوبر کیا گیا تھے۔ انتخابات سے پہلے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور شیوسینا نے اتحاد بناکر انتخابات میں حصہ لیا تھا اور دونوں نے 161 سیٹیں جیت کر اکثریت حاصل کی تھی۔

انتخابات کے نتائج کے بعد دونوں پارٹیوں کے درمیان وزیراعلی کے عہدے کے سلسلے میں تنازعہ ہوگیا جس کی وجہ سے ان کی حکومت نہیں بن سکی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details