اردو

urdu

ETV Bharat / city

’مالیگاؤں کو ڈرگ مافیا سے بچاؤ‘ مہم

مہاراشٹرا کے مالیگاؤں میں ایم ڈی ایف کی جانب سے شہر کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے عملی کوششیں کی جارہی ہیں جب کہ مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ نے پولیس سے ڈرگ مافیا کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

’مالیگاؤں کو ڈرگ مافیا سے بچاؤ‘ مہم
’مالیگاؤں کو ڈرگ مافیا سے بچاؤ‘ مہم

By

Published : Oct 23, 2021, 7:33 PM IST

مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے مطابق مسلسل لاک ڈاؤن کی وجہ سے شہر میں واقع سرکاری و نیم سرکاری اسکولز کی عمارتیں بند تھیں جس کی وجہ سے بعض عمارتوں پر چوروں، غنڈوں، اور ڈرگ مافیا نے قبضہ جمالیا ہے۔

ایم ڈی ایف نے بتایا کہ مالیگاؤں میں سینکڑوں نوجوان اور کم عمر لڑکے نشے کی لت کے شکار ہوچکے ہیں جبکہ پولیس کارروائی میں کروڑوں روپیوں کی ڈرگ اشیاء جن میں کتا گولی، الپرازولم، گانجہ، چرس، افیم، کوڈنگ، ایم ڈی شامل ہے کو ضبط کیا گیا ہے۔

مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کی جانب سے گزشتہ 15 اگست سے ڈرگ مافیا اور نشے کی لت کے خلاف ’مالیگاؤں کو ڈرگ مافیا سے بچاؤ‘ مہم کا آغاز کیا گیا تھا، جس کے بعد انتظامیہ کی جانب سے بھی اس سلسلہ میں سخت کارروائی کی جارہی ہے۔

شہر کی مختلف سماجی و دینی تنظیموں کو ساتھ لیکر ایم ڈی ایف کے کارکنوں نے ڈرگ کی لت کے خلاف بیداری مہم چلائی تاہم آج ایک وفد نے ڈپٹی ایس پی لتا دوندے سے ملاقات کرکے ایک مکتوب حوالے کیا گیا جس میں شہر کو ڈرگ سے پاک بنانے کا مطالبہ کیا گیا اور ڈرگ مافیا کے خلاف سخت کارروائی کرنے پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر ایم ڈی ایف سرپرست اعجاز شاہین، صدر احتشام شیخ بیکری والا، نائب صدر عمران راشد اور ترجمان اسامہ اعظمی موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details