اردو

urdu

ETV Bharat / city

’یونیفارم سول کوڈ کا نفاذ عمل میں لایا جانا چاہیے‘

شیوسینا کے ترجمان اور رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے کہا کہ اگر مرکزی حکومت یونیفارم سول کوڈ لاتی ہے تو اس کے متعلق ہم ضرور غور کریں گے۔

sanjay raut
شیوسینا کے ترجمان اور رکن پارلیمنٹ سنجے راوت

By

Published : Oct 29, 2020, 10:38 PM IST

شیوسینا کے ترجمان اور رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے ایک مرتبہ پھر یونیفارم سول کوڈ کی حمایت کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ مرکز اس طرح کی کوئی چیز لاتی ہے تو ان کی پارٹی اس فیصلے پر غور کرے گی۔

سنجے راوت نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی کہا ہے کہ یونیفارم سول کوڈ بھارت میں لایا جانا چاہئے۔

راؤت نے مزیدکہا کہ مرکزی حکومت کو چاہیے کہ اگر پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی اور این سی لیڈر فاروق عبداللہ چین کی مدد سے جموں کشمیر میں آرٹیکل 370 دوبارہ نافذ کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو ان کے خلاف سخت کاروائی کی جانی چاہئے۔

جبکہ انٹرنیشنل جوائنٹ سکریٹری وشوا ہندو پریشد سریندر جین نے راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ(آر ایس ایس) کے جوائنٹ سکریٹری دتاتریہ ہوسابیل کے یونیفارم سول کوڈ پر بحث کے متعلق کی گئی بات کی حمایت کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details