اس ملاقات کے بعد مہاراشٹر میں نئی سیاسی صف بندی کی چہ میگوئیاں جاری ہیں۔
مہاراشٹر: شرد پوار سے سنجے راؤت کی ملاقات
مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کے نتائج آنے کے بعد سے بھارتیہ جنتا پارٹی اور شیوسینا کے درمیان رسہ کشی جاری ہے۔ اس دوران شیوسینا کے رکن پارلیمان سنجے راؤت نے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار سے ملاقات کی۔
شرد پوار سے سنجے راؤت کی ملاقات
یہ باتیں بھی گشت کر رہی ہیں کہ شیوسینا حکومت سازی کے لیے کانگریس اور این سی پی کی مدد لے کر بی جے پی کو ٹھینگا دکھا سکتی ہے۔
شرد پوار سے سنجے راؤت کی ملاقات کو کافی اہم سمجھا جا رہا ہے حالانکہ سنجے راؤت نے میڈیا کو بتایا کہ 'این سی پی سربراہ شرد پوار سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ میں انہیں دیوالی کی مبارکباد دینے گیا تھا۔ ہم نے مہاراشٹر میں سیاست کے بارے میں بھی بات چیت کی۔'