اردو

urdu

ETV Bharat / city

ممبئی کارپوریشن انتخابات کیلئے سماج وادی پارٹی نے انتخابی منشور جاری کیا - ابوعاصم اعظمی

ابوعاصم اعظمی نے دعویٰ کیا کہ آئندہ ممبئی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں سماج وادی پارٹی کو شاندار کامیابی حاصل ہوگی اور پارٹی کی تائید کے بغیر کسی کا میئر بننا ناممکن ہوگا۔

ممبی کارپوریشن انتخابات میں سماج وادی پارٹی کی جیت کا دعویٰ
ممبی کارپوریشن انتخابات میں سماج وادی پارٹی کی جیت کا دعویٰ

By

Published : Nov 3, 2021, 5:39 PM IST

مہاراشٹر کے ممبئی میں سماج وادی پارٹی کے ریاستی صدر ابو عاصم اعظمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مشکلات کو نظر میں رکھتے ہوئے پارٹی کا انتخابی منشور تیار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی میونسپل کارپوریشن انتخابات میں پارٹی کی کامیابی کے بعد تعلیم، سڑک، ہاسپٹل اور صحت جیسے شعبوں میں ترقیاتی کام کیے جائیں۔

انہوں نے ایک سوال کا جواب میں کہا کہ سمیر وانکھیڑے کو ایک اچھا آفیسر بتایا جاتا تھا لیکن آرین معاملے میں تمام باتیں کھل کر عوام کے سامنے آگئی ہیں۔ یہ لوگ ایسے لوگوں کو ہی پکڑتے ہیں جن سے ان کو پبلسٹی ملتی ہے۔ آرین کے ساتھ دیگر لوگ بھی پکڑے گئے تھے۔ ان لوگوں کو بھی اتنے ہی دن جیل میں رکھا گیا جتنے دن آرین کو رکھا گیا، ان کا نام کوئی نہیں جانتا۔

ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ چونکہ آرین خان شاہ رخ خان کا بیٹا ہے، اس لئے ان کو پبلسٹی ملتی ہے۔ سمیر وانکھیڑے پر سخت سے سخت کاروائی کی جانی چاہیے تاکہ کوئی دوسرا آفیسر اس طرح کی حرکت نہ کر سکے۔

ابوعاصم نے کہا کہ دسمبر میں ہونے والے اسمبلی اجلاس میں وزیراعلی کو ان کی جانب سے کئے گئے وعدوں کو یاد دلایا جائے گا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ مہاراشٹر میں این آر سی اور سی اے اے کو نافذ نہیں ہونے دیں گے۔ ادھوٹھاکرے سے دیگر ریاستوں کی طرح مہاراشٹرا اسمبلی میں بھی سی اے اے کے خلاف قرار پاس کرانے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی، کشتیوں پر سوار ہیں، ہم ان کی حمایت اس لیے کر رہے ہیں کہ بی جےپی کو اقتدار سے دور رکھا جائے جبکہ انہیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ زیادہ سیکولر ظاہر ہونے پر ان کا ووٹ بینک متاثر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آزادی سے لے کر آج تک اترپردیش میں جتنے ترقیاتی کام کئے گئے وہ سماج وادی دور اقتدار میں ہی کئے گئے۔ انہوں نے بی جے پی پر ہندوتوا کے نام پر ووٹ لینے کا الزام عائد کیا۔

یہ بھی پڑھیں: طلاق ثلاثہ کا قانون صرف سیا سی مفاد کے لئے بنایا گیا ہے: ابو عاصم اعظمی

ملاڈویسٹ کے ماروے روڈپر واقع ’’گرین ویلیج‘‘ لانس میں سماجوادی پارٹی ملاڈ کی جانب سے منعقدہ ’’رضاکار ملن‘‘پروگرام میں ملاڈ تعلقہ صدر سیریل ڈیسوزا نے کہا کہ کسی بھی سیاسی پارٹی کی طاقت اس کے رضاکار ہوتے ہیں۔ پارٹی کارکنوں کی وجہ سے ہی زندہ رہتی ہیں۔ اس موقع پر پارٹی کے رہنماؤں کے علاوہ سینکڑوں کارکن موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details