بالی ووڈ کے اداکار سلمان خان نے اپنے بہنوئی آیوش شرما کے ساتھ فلم 'انتم' کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔ آیوش شرما گینگسٹر کا کردار ادا کرتے نظر آرہے ہیں یہ فلم مہیش منجریکر کی ہدایت کاری میں بن رہی ہے۔
سلمان خان نے آیوش شرما کے ساتھ فلم انتیم کی شوٹنگ کا آغاز کردیا ہے۔ اس فلم میں سلمان خان اپنے بہنوئی آیوش شرما کے ساتھ اسکرین شیئر کرتے نظر آئیں گے ۔
فلم کی شوٹنگ 6 دسمبر سے شروع ہو چکی ہے۔ آیوش نےسلمان کی زیر نگرانی میں لوی یاتری میں کام کیا تھا ۔ جسے شائقین کی جانب سے خوب پذیرائی حاصل ہوئی تھی۔
ان کی اگلی فلم ایک ساتھ بطور اداکار آیوش کے کیریئر کو فروغ دینے کی کوشش ہے۔
مہیش کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں سلمان ایک سکھ پولیس اہلکار کا کردار نبھارہے ہیں جبکہ آیوش ایک خوفناک گینگسٹر کا کردار ادا کررہے ہیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق 'انتم' کی شوٹنگ پونے میں نومبر 16 سے ہی شروع ہو چکی ہے۔ فی الحال سلمان اور آیوش کے درمیان تصادم والے سین کی شوٹنگ کی جا رہی ہے۔
جبکہ سلمان خان ایک سنجیدہ پولیس اہلکار ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ آیوش نے سلمان خان کی چھوٹی بہن ارپیتا خان سے شادی کی ہے . ایک بار پھر کبھی عید کبھی دیوالی میں سپر اسٹار کے ساتھ اسکرین اسپیس شیئر کریں گے۔ ان کے بعد کترینہ کیف کی بہن اسابیل کے ساتھ اگلے آنے والی فلم کوتھا میں بھی نظر آئیں گے ۔