اردو

urdu

ETV Bharat / city

سچن تیندولکر کی سکیورٹی ہٹائی گئی - آدتیہ ٹھاکرے

افسر نے کہا کہ کمیٹی نے 97 لوگوں کو دی گئی سکیورٹی کا جائزہ لیا اس کے تحت 29 لوگوں کی سکیورٹی میں کمی یا اضافہ کیا گیا ہے۔

سچن تیندولکر کی سکیورٹی ہٹائی گئی
سچن تیندولکر کی سکیورٹی ہٹائی گئی

By

Published : Dec 25, 2019, 5:58 PM IST

مہاراشٹر کی ادھو ٹھاکرے سرکار نے مہان کرکٹر اور بھارت رتن سچن تیندولکر کی سکیورٹی (ایکس کیٹیگری) واپس لے لی ہے وہیں شیوسینا رکن اسمبلی اور ادھو ٹھاکرے کے بیٹے آدتیہ ٹھاکرے ابھی تک وائی پلس سکیورٹی دی جا رہی تھی لیکن اب ان کی سکیورٹی اپ گریڈ کر کے زیڈ کیٹیگری کی کر دی گئی ہے۔

ادھو ٹھاکرے کے بیٹے آدتیہ ٹھاکرے ابھی تک وائی پلس سکیورٹی دی جا رہی تھی لیکن اب ان کی سکیورٹی اپ گریڈ کر کے زیڈ کیٹیگری کی کر دی گئی ہے

اس کے علاوہ انا ہزارے کی بھی سکیورٹی بڑھائی گئی ہے ان کی سکیورٹی اب زیڈ میعار سکیورٹی کی ہو گئی ہے۔

بتا دیں کہ ریاستی حکومت نے صوبہ میں ہائی پروفائل لوگوں کی سکیورٹی کا جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ لیا ہے اس فیصلے میں سچن ٹیندولکر کی سکیورٹی ہٹا لی گئی ہے۔ اس تعلق سے ایک پولیس افسر نے کہاکہ سچن تیندولکر کو ایکس کیٹیگری کی سکیورٹی فراہم کی گئی تھی اس کے تحت ایک پولیس کانسٹیبل چوبیسوں گھنٹے ان کے ساتھ رہتا تھا اب وہ سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔

آئی پی ایس افسر نے دعوی کیا کہ سچن تیندولکر کو پولیس ایسکاٹ کی سہولت دی جا سکتی ہے۔ افسر نے بتایا کہ اس کے علاوہ کئی دیگر لیڈران کی بھی سکیورٹی میں کٹوتی کی گئی ہے۔

سچن تینڈولکر کی سکیورٹی ہٹائی گئی

بی جے پی لیڈر ایکناتھ کھڑسے کو وائی کیٹیگری کی سکیورٹی کے ساتھ ہی پولیس ایسکاٹ کی بھی سہولت تھی لیکن اب ایسکاٹ کی سہولت ہٹا دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ یو پی کے سابق گورنر رام نائک کے پاس اب تک زیڈ پلس سکیورٹی تھی اسے کم کرتے ہوئے اب انہیں ایکس کیٹیگری کی سکیورٹی دی گئی ہے۔

وکیل اجول نکم کی بھی زیڈ پلس سکیورٹی کو ہٹاتے ہوئے انہیں ایسکاٹ کے ساتھ وائی کیٹیگری کی سکیورٹی دی گئی ہے۔ ادھر سماجی کارکنان انا ہزارے کی سکیورٹی کو سرکار نے اپ گریڈ کیا ہے۔ انا ہزارے کو ابھی تک وائی کیٹیگری کی سکیورٹی تھی جسے اب زیڈ کیٹیگری سے اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ افسر نے کہا کہ کمیٹی نے 97،لوگوں کو دی گئی سکیورٹی کا جائزہ لیا تھا اس کے تحت 29 لوگوں کی سکیورٹی کو کم یا بڑھایا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details