اردو

urdu

ETV Bharat / city

مالیگاؤں میں اے ٹی ایم مشین کو لوٹنے کی کوشش

مہاراشٹر کے مالیگاؤں میں پنجاب نیشنل بینک کے اے ٹی ایم کو لوٹنے کی کوشش کی گئی۔

مالیگاؤں میں اے ٹی ایم مشین کو لوٹنے کی کوشش
مالیگاؤں میں اے ٹی ایم مشین کو لوٹنے کی کوشش

By

Published : Dec 4, 2020, 5:28 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے معروف شہر مالیگاؤں میں واقع سٹانہ ناکہ علاقے میں مسلسل لوگوں کا ہجوم رہتا ہے۔ سٹانہ ناکہ پر بڑے پیمانے پر بازار، سرکاری دفتر، شاپنگ مال، اسپتال وغیرہ موجود ہیں۔ وہیں کیمپ، سوئی گاؤں، دابھاڑی، مالیگاؤں اور دیگر قریبی دیہات کی عوام بھی روزآنہ شہر میں روزی روزگار اور ضروریات زندگی کو پورہ کرنے کیلئے آتے ہے۔ جس کے سبب اس علاقہ میں مسلسل لوگوں کی ہلچل رہتی ہیں۔

عوام کی آسانی و سہولت کیلئے پنجاب نیشنل بینک نے اے ٹی ایم کا آغاز کیا۔ اس اے ٹی ایم کی شروعات کے بعد لوگوں کو آسانیاں میسر ہونے لگی۔

موصولہ اطلاع کے مطابق گزشتہ روز آدھی رات کے وقت نامعلوم چور نے پنجاب نیشنل بینک کے اے ٹی ایم کے سی سی ٹی وی کیمرے کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی اور اسے بند کرنے کی کوشش کی اور تب ہی نامعلوم چور اے ٹی ایم مشین کو گیس کٹر کی مدد سے کاٹنے کی کوشش کرنے لگا۔

اطلاع کے مطابق اے ٹی ایم مشین کے پترے کی سیٹ مضبوط ہونے کی وجہ سے کاٹنے میں بہت وقت لگ رہا تھا اس لئے پکڑے جانے کے ڈر سے نامعلوم چور موقع سے فرار ہو گیا۔ صبح بینک کے صاف صفائی کارکن نے اے ٹی ایم مشین کی ایسی حالت دیکھتے ہی برانچ کے مینیجر کو فون پر اس کی اطلاع دی۔اطلاع ملتے ہی مینیجر مقامی پولس کے ساتھ بینک کے اے ٹی ایم پر پہنچ گئے۔
پولس نے اطراف کے سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے تفتیش شروع کردی۔ بینک کے مینیجر کے مطابق اے ٹی ایم میں 10 لاکھ کی رقم موجود تھی۔ پولس نے یہ معاملہ درج کر لیا ہے اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details