دراصل بھیونڈی پارلیمانی حلقے سے بی جے پی کے امیدوار کپل پاٹل انتخاب لڑ رہے ہیں۔ دیویندر فڈنویس کپل پاٹل کی حمایت میں انتخابی مہم کرنے پہنچے تھے۔
وزیر اعلیٰ کی آمد پر آناً فاناً سڑکوں کی مرمت اس سے قبل شہر کی بد حال سڑکوں کی مرمت کا کام میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے کلیان روڈ سے لے کر کامت گھر علاقے میں آناً فاناً میں شروع کردیا۔
اس سے مقامی لوگ حیران ہیں کہ جس روڈ کی کبھی خبر نہیں لی جاتی تھی اس کو دیویندر فڈنویس کے آنے سے قبل میونسپل کارپوریشن نے اتنی جلدی بنوا دیا۔
شہری یہ واضح طور کہتے نظر آئے کہ کاش وزیراعلیٰ روز بھیونڈی شہر آتے اور بدحال سڑکوں کی حالت بدل جاتی۔ شہری جن گڑھوں سے گزشتہ کئی برسوں سے پریشان ہے ان کی ایک آمد کے بعد وہ سڑکیں چلنے کے قابل ہوجاتیں۔
میونسپل افسران سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے جب موبائل فون پر رابطہ کیا تو سٹی انجینئر بھی سڑک کی مرمت کو لے کر معقول جواب نہیں دے سکے۔
میونسپل منوہر ہیرے نے اس معاملے پر کہا کہ وزیراعلیٰ کے روڈ کو دھیان میں رکھتے ہوئے ہونے گڈھوں کو حفاظتی نقطہ نظر سے بھرا گیا۔