اس واقعے کے بعد موٹر مین نے فوری طورپر ہنگامی بریک لگائے، ورنہ بڑا حادثہ پیش آسکتا تھا، یہ واقعہ گوونڈی اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔
ریلوے ذرائع کے مطابق گزشتہ سنیچر کو بیلاپور لوکل ٹرین چلا کر لے جارہے تھے کہ رات نوبجکر 20منٹ پر گوونڈی اسٹیشن سے ٹرین جیسے ہی آگے بڑھی موٹرمین نول کشورمینا کے چہرے پر کسی نے پنیر مصالحہ کا پیکٹ پھینک دیا جس کی وجہ سے ان کی آنکھیں جلنے لگیں اور انہوں نے فوری طور پر ایمرجنسی بریک لگادیئے اور پانی سے چہرہ اور آنکھیں دھولیں، مانخورداسٹیشن پر انہیں مزید مدد فراہم کی گئی اور فرسٹ ایڈ بھی کیا گیا۔