اردو

urdu

ETV Bharat / city

'بلدیاتی انتخابات میں کانگریس کے ساتھ اتحاد پر فیصلہ جلد' - متحدہ محاذ

مہا وکاس آگھاڑی نے ریاست میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو متحدہ محاذ کے پرچم تلے لڑنے کوششیں شروع کردی ہیں۔

میونسپل کارپوریشن انتخابات کانگریس ساتھ لڑے گی یا نہیں؟ اس کافیصلہ جلد ہی کیا جائے گا'
میونسپل کارپوریشن انتخابات کانگریس ساتھ لڑے گی یا نہیں؟ اس کافیصلہ جلد ہی کیا جائے گا'

By

Published : Feb 20, 2021, 10:58 PM IST

'بلدیاتی انتخابات میں کانگریس کے ساتھ اتحاد پر فیصلہ جلد'

مہا وکاس آگھاڑی میں شامل کئی رہنماؤں کے مطابق میونسپل کارپوریشن انتخابات میں شیوسینا اور راشٹروادی کانگریس پارٹی ایک ساتھ لڑنے پر زیادہ نشستیں جیت سکتےہیں، نیز اپوزیشن بی جے پی کو اقتدار سے دور بھی رکھا جاسکتا ہے۔

میونسپل کارپوریشن انتخابات کانگریس ساتھ لڑے گی یا نہیں؟ اس کافیصلہ جلد ہی کیا جائے گا'

اس موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے شیوسینا کے ترجمان اور رکن پارلیمان سنجے راوت نے کہا کہ' شیوسینا اور راشٹروادی کانگریس پارٹی کارپوریشنوں کے انتخابات ایک ساتھ لڑنے کے لئے من بنا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ' کانگریس پارٹی کو ساتھ رکھنا ہے یا نہیں؟ ابھی تک اس بابت کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے، جلد ہی اس تعلق سے مہا وکاس آگھاڑی کے اعلی رہنما کوئی ٹھوس فیصلہ لیں گے۔

شیوسینا بھون میں بات چیت کرتے ہوئے راوت نے کارپوریشن انتخابات کے متعلق جانکاری دیتے ہوئے مزید کہا کہ' کارپوریشن میں جو پارٹی سب سے زیادہ مضبوط ہے، اس پارٹی کی قیادت میں کارپوریشن کا الیکشن لڑا جانا چاہئے۔

مزید پڑھیں:مالیگاؤں: نکاح فورم اور میڈیکل انفارمیشن سینٹر کا افتتاح

انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ' ممبئی، تھانہ، کلیان ڈمبولی، ناشک اور اورنگ آباد میونسپل کارپوریشنوں میں شوسینا کی سیاسی طاقت دیگر پارٹیوں کے مقابلے میں زیادہ مضبوط ہے اسی طرح پنپری چنچوڑ جیسی کچھ کارپوریشنوں میں این سی پی کی سیاسی طاقت مضبوط ہے۔

ایک سوال کے جواب میں راوت نے کہا کہ' مستقبل میں مہا وکاس آگھاڑی کے قیادت میں کارپوریشنوں کے انتخابات لڑنے کے لئے این سی پی کے رہنما اور ریاستی نائب وزیر اعلی اجیت دادا پوار اورسینئر سیاسی رہنما کے ساتھ ہم مزید بات چیت کریں گے اسکے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details