اردو

urdu

ETV Bharat / city

رنجیت بچن کیس: ایک شخص ممبئی سے گرفتار - حضرت گنج علاقے میں نامعلوم افراد نے گولی مار دی تھ

رنجیت بچن قتل کیس میں ممبئی سے ایک شخص کوگزشتہ روز گرفتار کیا گیا ہے۔

رنجیت بچن کیس: ایک شخص ممبئی سے گرفتار
رنجیت بچن کیس: ایک شخص ممبئی سے گرفتار

By

Published : Feb 6, 2020, 9:31 AM IST

Updated : Feb 29, 2020, 9:13 AM IST

ہندو مہا سبھا کے رہنما رنجیت بچن کو دو فروری کو لکھنؤ کے حضرت گنج علاقے میں نامعلوم افراد نے گولی مار دی تھی۔
واضح رہے کہ اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے حضرت گنج علاقے میں صبح ٹہلنے کے لئے نکلے ہندو مہاسبھا کے ریاستی صدر رنجیت بچن کو دو بائک سواروں نے 'سی ڈی آر آئی' کے پاس گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔
اس قتل سے منسلک ایک سی سی ٹی وی سامنے آیا تھا۔

رنجیت بچن کیس: ایک شخص ممبئی سے گرفتار
خیال رہے کہ شیوسینا نے ہندو مہاسبھا کے صدر رنجیت بچن کے قتل کے خلاف تحریک کا انتباہ دیا ہے۔ شیوسینا کے صوبہ سربراہ انل سنگھ نے کہا کہ چھ ماہ کے اندر ریاست کے بڑے مبینہ ’دو ہندوتوادی‘ رہنماؤں کے قتل نے سب کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ پہلے کملیش تیواری اور اب رنجیت کا قتل کیا گیا، اس تعلق سے کہا جارہا ہے کہ ریاستی حکومت لاء اینڈ آرڈر میں ناکام ہوچکی ہے لہٰذا وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اخلاقی بنیادوں پر استعفیٰ دیں۔ اسی سلسلہ میں ایک شخص کو ممبئی سے گرفتار کیا گیا ہے۔
Last Updated : Feb 29, 2020, 9:13 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details