کانگریس کے میڈیا اور کمیونیکیشن امور کے انچارج رندیپ سنگھ سورجیوالا نے آج مہاراشٹرا کی اپنی ہی اتحادی حکومت پر تنقید کی ہے۔ رندیپ سنگھ سورجیوالا نے مہاراشٹر میں ایس ایس سی امتحانات منعقد کئے جانے پر ٹویٹر پر لکھا کہ ”اس وقت ایس ایس سی کے امتحانات منعقد کئے جانے سے کووڈ-19 کو فروغ مل سکتا ہے”۔
ٹویٹر پر مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے دفتر اور مہاراشٹر کی وزیر تعلیم ورشا گائیکوارڈ کو ٹیگ کرتے ہوئے رندیپ سنگھ سورجیوالا نے لکھا ہے کہ ایس ایس سی میں 17 لاکھ سے زائد طلبہ شامل ہو رہے ہیں، ایسے میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے۔
اس لئے وزیراعلیٰ اور وزیر تعلیم کو اس ضمن میں نوٹس لینا چاہیے اور امتحانات کو موخر کرنے کے احکامات جاری کرنا چاہئے۔